۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
پارلمان عراق
عراقی پارلیمنٹ مصطفی الکاظمی کی سیاسی پالیسیوں سے راضی نہیں

حوزہ / عراق کے سیاسی تجزیہ نگار صباح الطائی نے کہا: عراقی پارلیمنٹ کے بیشتر نمائندوں کے بیانات سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اس کے وزیراعظم مصطفی الکاظمی کی سیاسی پالیسیوں اور ملکی امور کو چلانے میں اس کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سیاسی تجزیہ نگار صباح الطائی نے کہا کہ عراق کی پارلیمنٹ کے نمائندے کے بیانات سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اس ملک کے وزیراعظم مصطفی الکاظمی کی سیاست اور ملک کے انتظامی امور میں اس کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں۔

اس کے علاوہ ملت عراق بھی وزیراعظم کے فیصلوں سے راضی نہیں ہے۔ اس سے عراق کے وزیراعظم کی ساکھ خراب ہو رہی ہے اور وہ بہت جلد عراق کی سیاست سے آؤٹ ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ عراق کے بعض سیاسی پارٹیاں وقت سے پہلے ہونے والے انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں لیکن عراق کی پارلیمنٹ کے ممبران اور ملت عراق مصطفی الکاظمی کی بطور وزیراعظم کارکردگی سے خوش نہیں ہیں اور وہ بہت جلد سیاسی منظر نامے سے آؤٹ ہو جائیں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .